امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب بیان بازی سے کام نہیں چلے گا ، ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا ، چوہدری شجاعت حسین

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور انتخابی مہم کی سر گرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ شروع دن سے اس بات کی حامی ہے کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہیے اور اس روایت کر پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے ، آج ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی سیاست کا محور عوام ہیں اس لئے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ اسے پیش نظر رکھا ہے ۔

آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ اپنی سیاسی حیثیت کو بر قرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کرے گی اور اس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا بلکہ ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا ۔ محمد ندیم پہلوان نے پارٹی سربراہ کو تنظیمی امور کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان قیادت کے فیصلے پر لبیک کہیں گے ، ہمارے کارکنان پرجوش ہیں اور جیسے ہی قیادت کی جانب سے حتمی فیصلے سامنے آئیں گے اس کے مطابق سیاسی سر گرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved