امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈ کپ فائنل ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی،میچ آفیشلز کا اعلان

ممبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈکپ فائنل کے لئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ فائنل 2023کے لئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوارکو مدمقابل ہوں گی۔دوسری جانب میدان میں شائقین کرکٹ کو لطف اندوز کرنے کے لئے بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کرے گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلی عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved