امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے، ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سائفر کیس کا ٹرائل پہلے ہی شروع ہے۔ مناسب بیلنس ٹرائل کورٹ کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جرم پر اْکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کا الزام ہے،

جرم میں معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا، بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید یا سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے احتیاط سے کام لیتی ہیں، اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ضمانت مسترد کر کے ہدایت کرتی ہے ٹرائل کو 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے، آئین کے آرٹیکل 248 کا استثنیٰ صرف آفیشل ڈیوٹی کے لیے ہے، شاہ محمود قریشی پر جلسہ میں تقریر کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کو جلسہ میں تقریر آفیشل ڈیوٹی میں نہیں آتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved