لندن(این این آئی)عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 4.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 77.42 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.9 فیصد کمی کے ساتھ فی بیرل 72.90 ڈالر میں ہوئے۔