تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی حزبِ اختلاف کے رہنما یائر لیپڈ نے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی گروپ حماس کے خلاف ملک کی جنگ کے خاتمے کا انتظار کیے بغیرفوری طور پرمستعفی ہو جائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ نیتن یاہو کو فورا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نیتن یاہو وزیرِ اعظم نہیں رہ سکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم خود کو ایک ایسے وزیرِ اعظم کے تحت طویل مہم چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے جو عوام کا اعتماد کھو چکا ہو۔