امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سپریم کورٹ نے زبانی معاہدہ پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے زمین کے زبانی معاہدہ پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زمین کے زبانی معاہدہ سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس میں سپریم کورٹ نے زبانی معاہدہ پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پنجاب میں زمین کے معاہدوں کو بہت زیادہ لٹکایا جاتا ہے، زبانی معاہدوں کا دروازہ ہمیں اب بند کرنا ہوگا،

لوگوں نے بھی اراضی پر معاہدے کرنا چھوڑ دیئے ہیں، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ وکلا ایسے کیسز 20 سال تک لٹکا دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار معاہدہ بھی زبانی کرتا ہے اور ریلیف بھی عدالت سے مانگتا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا زبانی معاہدہ کر کے قرآن پاک کی آیت کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق بھی معاہدہ زبانی نہیں تحریری ہوتا ہے۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار مقررہ مدت میں طے شدہ رقم جمع کروانے میں ناکام رہا۔درخواست گزار محمد رفیق نے 4 ایکڑ اراضی خریدنے کیلئے 152 ملین روپے کا معاہدہ کیا تھا اور دو ماہ میں درخواست گزار صرف 15 ملین رقم ادا کر سکا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved