امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرے گا

دبئی (این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم اس ہفتے کیا جائے گا۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اس ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن حسن خان سے مشاورت ہوگی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت کی جائے گی اور شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکا اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔اس ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت ہو گی جبکہ ریڈ بال اور وائٹ کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved