لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی ۔
اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنمائوںنے ملک کے مسائل باہمی اتفاق سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔