امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرکارنے کسی کی زمین پر بغیر اجازت و معاوضہ سڑک کیسے بنا دی؟ چیف جسٹس پاکستان کا برہمی کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے معاوضہ ادا کیے بغیر سڑک کی تعمیر کے کیس میں پنجاب حکومت کو زمین کی رقم کی ادائیگی کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مالک کو بغیر ادائیگی کے اس کی زمین پر سڑک تعمیر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں لیاقت علی نامی شہری کی زمین پر2007 میں روڈ بنایا تھا جس کے خلاف زمین کا مالک عدالت چلا گیا تھا۔ایپلٹ پینل اور لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت سپریم کورٹ میں چلی گئی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے فضول مقدمہ بازی کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا سرکارنے کسی کی زمین پر بغیر اجازت و معاوضہ سڑک کیسے بنا دی؟

درخواست گزار نے سرکار کو زمین تحفے میں دی نہ ہی سرکار نے قانون کے مطابق ایکوائر کی، ایسے فضول مقدمے کی درخواست آپ نے سپریم کورٹ میں کیوں دائر کی؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہمارا کام یہ رہ گیا کہ ہم ایڈووکیٹ جنرلز کو آئین پڑھاتے رہیں؟ کیوں نہ ایسے فضول مقدمہ بازی کیلئے آپ پر جرمانہ لگائیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی ڈیوٹی کیا ہے؟ کیسے اس طرح فضول درخواست دائر کی؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حقیقی مقدمات سائیڈ لائن کرکے فضول اور غلط مقدمات فائل کیے جاتے ہیں، فضول مقدمات فائل کرکے عوامی وسائل اورعدالتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ایپلٹ کورٹ اور ہائیکورٹ کے زمین مالک کے حق میں فیصلوں کو برقرار رکھا۔عدالت نے 9 مرلہ زمین پر مالک کو بغیر معاوضہ ادائیگی سڑک بنانے پر حکومت پنجاب پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرتے ہوئے جرمانے کی رقم مالک کو ادا کرنیکا حکم دیا اور عدالت نے حکومت پنجاب کو 30 دن کے اندر زمین مالک کو موجودہ ریٹ کے مطابق رقم ادا کرنیکا حکم بھی جاری کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved