سرگودھا(این این آئی)نوجوان نے جائیداد کے تنازعہ میں اپنی حقیقی ماں ،بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں آرپی او سرگودھا نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے محلہ چمنی کے ٹیکسی ڈرائیور رانا اکرم نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی حقیقی ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔جس کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھکر محمد نوید سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔