امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

22 ملکوں کے تنازعات میں مرنیوالے بچوں سے زیادہ بچے غزہ میں جاں بحق ہوچکے،اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کے ایگزیکٹو سیکرٹری رولا دشتی نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا ہے کہ صرف 4 ہفتوں کے عرصے کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد کا تخمینہ 4300 لگایا گیا۔ یہ2020کے بعد سے کسی بھی سال میں 22 ملکوں میں مسلح تنازعات میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپتال کی راہداری زخمیوں، بیماروں اور مرنے والوں سے بھری ہوئی ہے۔ مردہ خانے بھرے ہوئے ہیں۔ بے ہوشی کے بغیر سرجیکل آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ دسیوں ہزار بے گھر افراد نے ہسپتالوں میں پناہ لے رکھی ہے۔یاد رہے 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا۔

حماس کے ارکان 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں جنہیں اسرائیلی علاقے بھی کہا جاتا ہے میں گھس گئے تھے۔ حماس کے جنگجوں نے 1400 کے لگ بھگ اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق حماس نے 1400 نہیں بلکہ 1200 اسرائیلیوں کو موت سے ہم کنار کیا تھا۔اس کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری شروع ہوگئی تھی اور 36 روز میں 11000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved