امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

ممبئی(این این آئی)بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ، بھارت ، جنوبی افریقا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر بروز بدھ کو میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم جارح مزاج بیٹر روہیت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ویرات کوہلی ، محمد شامی ، روندرا جدیجا ، جسپریت بمرا ، شبمان گل جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ،

نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن لیڈ کریں گے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ ، مارک چیپمین ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس اور ٹم ساؤدی شامل ہیں ، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر بروز جمعرات کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں کھیلا جائے گاجنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر اہم کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک ، راسی وین ڈر ڈاسن ، ایڈن مارکرم ، جیرالڈ کوٹزی ، لنگی نیگیڈی اور ہینرچ کلازن شامل ہیں ، آسٹریلیا کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیوڈ وارنر ، مچل مارش ، مچل سٹارک ، سٹیون سمتھ ، گلین میکسویل ، جوش ہیزل ووڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر بروز اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved