رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ،اختتامی دعا میں 5لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ،اختتامی دعا سے قبل شرکائے اجتماع کو زندگی اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق گزارنے کی ہدایت کی گئی ،دعا کے دوران لوگوں کی ہچکیاں بندھ گئیں ،سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔دعا میں مظلوم مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں کی گئیں۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔
یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما دے ،بے اولادوں کو اولاد نرینہ نصیب فرما ،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ،یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما ،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ،یاللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما ،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے ،دین کی فضا ئیں بنا دے ،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ،اجتماع کو قبول فرما ،مسلمانوں کی حالت پر رحم کر دے ۔