امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ سے توقعات فضول ہیں، عبدالغفور حیدری

پشاور(این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما اور سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ سے توقعات وابستہ کرنا فضول ہیں۔اپنے ایک بیان میں رہنما جے یو آئی (ف) عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ آج تک کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے قراردادوں پر عملدر آمد نہیں کروا سکا، ہمیں حکمرانوں سے کوئی غیرت کی توقع نہیں ہے کہ وہ فلسطینیوں کیلئے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا نہیں سوچا، جب انتخابی مہم کا شیڈول آجائیگا تو پھر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سوچیں گے، سندھ میں جے ڈی اے کے نام سے الائنس تشکیل دیا گیا ہے جس میں جمعیت علما اسلام بھی ہے، بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہر جگہ مسلم لیگ موجود نہیں ہے،جمعیت علما اسلام ہر جگہ موجود ہے، اگر مسلم لیگ رابطہ کرتی ہے تو سوچا جاسکتا ہے، ہم نے 2018ء کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا تھا، اگر انتخابات میں 2018ء کی روایات کو دہرایا جاتا ہے تو انتخابات قابل قبول نہیں ہوں گے، ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو پہلے سے زیادہ مزاحمت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حماس کی قیادت سے ملاقات ایک اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی تھا، حماس کی قیادت سے ہم نے ہر طرح سے دل جوئی کی، جمعیت علما اسلام ہر طرح سے حماس کی قیادت کے ساتھ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved