کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ جو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے غزہ کی پٹی میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلانشیٹ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے موضوع پر یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمال بنائے گئے تمام شہریوں کی فوری رہائی کے مطالبے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی افراتفری میں دنیا میں 114 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کی اکثریت دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پرمجبور ہوئی ہے۔