امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیار

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کا ابتدائی ڈرافٹ تیارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرا، عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلاسکیں گے، ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات ، عدلیہ،نظریہ پاکستان کے خلاف گفتگو، مہم پر بھی پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار رشوت،تحائف یا کسی قسم کا لالچ نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی،جلسے،جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، سرکاری خزانے سے سیاسی و انتخابی مہم چلانا بھی منع ہوگا۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی، سرکاری و سائل کے انتخابی مہم میں استعمال پر پابندی ہوگی اور کار ریلیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ فرقہ وارانہ، لسانیت پر مبنی گفتگو، کسی شہری کے گھر کے سامنے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہوگا جبکہ سرکاری املاک پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگانے پر پابندی ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved