امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا

لاہور ( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سے آنے والے سائلین کے کیسز ان کے قریبی بنچز میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ضلع میانوالی کے کیسز لاہور ہائیکورٹ کے بجائے راولپنڈی بنچ اور ضلع بھکر کے کیسز ملتان بنچ منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔

میانوالی سے ساڑھے 6 گھنٹے اور بھکر سے 6گھنٹے کا سفر کر کے سائلین کو لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز دائر کرنے کے لیے آنا پڑتا تھا، وکلا نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر چیف جسٹس کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔میانوالی سے کیسز راولپنڈی بنچ میں منتقل ہونے پر سائلین کو صرف ایک گھنٹہ 40منٹ کا سفر کرنا پڑے گا، بھکر سے ملتان کا سفر سائلین اڑھائی گھنٹے میں طے کر کے با آسانی ملتان بنچ میں کیسز دائر کر سکیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دیکر نوٹیفکیشن کے لیے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved