امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

پونے (این این آئی) آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین اسٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

ان کی 84 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 6 چھکے، 6چوکے شامل تھے۔اس کے علاہ ڈاڈ ملان 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز اسکور کیے، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکارین نے ایک وکٹ لی۔انگلینڈ کے 340 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈ کی جانب سے اسکاٹ ایڈورڈز 38 ، ویسلے بریسی37 اور سائبرانڈ 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ باسڈی لیڈا 10، میکس او ڈوڈ 5 اور میکارین 4،کولن ایکرمین اور وین ڈر میروی صفر پر آٹ ہوئے جبکہ وان بیک 2 اور آریان دت ایک رن بنا سکے۔تیجا ندا منورو 41 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔انگلینڈ کے معین علی اور عادل رشید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدرلینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved