اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ امریکی اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کے شواہد سامنے آچکے ہیں۔دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ امریکی اسلحہ اب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اس کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، ڈیڑھ لاکھ افغان ملٹری تھی، اس کا اسلحہ کہاں گیا؟ یہ امریکی اسلحہ پورے خطے میں بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور مشرق وسطیٰ تک جا رہا ہے۔
