امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مظاہرین نے اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانیوالاامریکی جہازروک لیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے امریکی فوجی جہاز کو روک دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے واشنگٹن میں ٹاکوما کی بندرگاہ پر فوجی سپلائی جہاز کو روکنے کے لیے ریلی نکالی جو امریکا سے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جارہاتھا۔ریلی میں شریک مظاہرین نے بتایاکہ ہم غزہ جنگ بندی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کا قتل ہونا بند ہو جائے۔

ہم امریکی خارجہ پالیسی اور اسرائیل کو امریکی فنڈنگ کے بارے میں تحقیقات بھی چاہتے ہیں۔ٹاکوما میں کیپ اور لینڈو کہلانے والے جہاز کو ہر عمر کے مظاہرین کا سامنا کرنا پڑا جو رین کوٹ، پفر جیکٹس اوڑھے اور چھتریاں تانے احتجاج کر رہے تھے، مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بینرز پر غزہ کا دفاع کریں، فلسطین کو آزاد کرو، ایک اور نکل نہیں، ایک اور پیسہ نہیں، اسرائیل کے جرائم کے لیے مزید رقم نہیں جیسے نعرے درج تھے۔دوسری طرف پینٹاگون کے ترجمان جیف جورگنسن نے کہا ہے کہ یہ جہاز درحقیقت امریکی فوجی کارگو کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved