امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موجودہ قومی ٹیم میں مذہب کا عنصر نمایاں ہے جو اچھی چیز ہے، اشنا شاہ

لاہور (این این آئی) اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں مذہب کا عنصر خاصا نمایاں ہے جبکہ احسن خان کی رائے کے مطابق موجودہ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کے دوران سابق فاسٹ بولر اور میزبان شعیب اختر نے اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار احسن خان سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوال کیے اور اسی دوران شعیب اختر نے یہ بھی پوچھا کہ پاکستان ٹیم کو دیکھ کر پہلا تاثر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی ٹیم کواس گہری نگاہ سے نہیں دیکھا، میری پرورش کینیڈا میں ہوئی، میں نے لیجنڈ کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے میں اس ٹیم کا موازنہ پچھلی ٹیموں سے نہیں کرسکتی لیکن اتنا کہوں گی کہ موجودہ ٹیم نے ایک نظریے کے تحت اچھا مقام حاصل کیا ہے،ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے خود کو ایک زاویے پر رکھ کر پیش کیا ہے اور وہ زاویہ مذہب کا ہے جوکہ ایک اچھی چیز ہے۔اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے جو اپنی امیج ظاہر کی ہے اس میں بھائی چارہ، اللہ کی برتری،اتحاد سب کچھ ہے جوکہ میرے خیال سے اچھی چیز ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved