امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کا فیصلہ موخر

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 660 ملین کے آشیانہ اقبال ریفرنس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے مزید معاونت مانگ لی جبکہ ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہوا ہے، ہم کسی فورم سے وضاحت لے لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذولقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 7 نومبر کو فیصلہ سنانا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہوا ہے۔عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک آشیانہ اقبال کا فیصلہ روک دیا اور واضح کیا کہ آشیانہ اقبال ریفرنس آج فیصلے کے لیے رکھا تھا لیکن میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں سپریم کورٹ نے فیصلے سے روک دیا ہے۔

وکیل ملزمان کا موقف تھا کہ سر سپریم کورٹ کا آرڈر ان کیسز پر اثر انداز ہوتا ہے جو ترمیم کے بعد بری ہوئے۔ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اس سے معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ جج احتساب عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے اور ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کیا۔عدالت نے باور کرایا کہ یہ ہم کسی فورم سے وضاحت لے لیں تو زیادہ بہتر ہے ،وکلاء کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہوا ہے کہ میرٹ کی درخواستوں پر اسکا کوئی اثر نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صرف میں ہی نہیں احتساب عدالتوں کے ججز اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نہیں جا سکتے ۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وکلاء کو فیصلہ جاری کرنے سے متعلق معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔ملزمان میں شہباز شریف ، فواد حسن فواد، احد چیمہ، بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی ، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں.نیب نے ملزمان کے خلاف 660 ملین روپے کا ریفرنس بنایا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved