ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اصفر علی شاہ نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، فائرنگ کے دوران ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے کہا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے، دہشت گردوں نے کمپنی کیمپ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایاجبکہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، حملے میں اے ایس آئی رحمت الہٰی اور خان عارف شہید ہوئے، زخمیوں میں عالمگیر خان، فضل الرحمن اور عطا الرحمن شامل ہیں۔