ریاض(این این آئی)انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب تمام عرب ترقیاتی امداد کا تقریبا دو تہائی حصہ دیتا ہے۔سنہ 1977 میں اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر آج تک سعودی عرب کی امداد تقریبا 500 ملین ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس طرح سعودی عرب نے زرعی ترقیاتی فنڈ کے قیام میں ایک فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو مجموعی طور پر فراہم کردہ فنڈز کے لیے ہرممکن مالی امداد فراہم کی اور خلیجی ریاستوں نے فنڈ کی مالی امداد کا تقریبا 20 فیصد فراہم کیا۔
اقوام متحدہ کی تنظیم IFAD میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر دینا صالح نے کہا کہ فنڈ کے مقاصد ڈیجیٹائزیشن کو بڑھا کر خوراک کے جامع نظام کو بہتر بنانے اور زرعی تبدیلی کو فروغ دے کر مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ مقاصد سعودی عرب میں معاشرتی اور معاشی خوشحالی کے پروگرام میں اہم کردار ادا کریں گے۔