امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اور عالمی ادارہ صحت نے صحت کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور عالمی ادارہ صحت نیصحت کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔ دستخطوں کی تقریب پیر کو یہاں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، نگران وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان ، سیکرٹری ہیلتھ افتخار علی شلوانی اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر بصیر اچکزئی بھی موجود تھے۔

مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری قومی صحت افتخار شلوانی اور عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالانے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ علاج کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی دنیا بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے معاملے پر بحث کی گئی۔

ملک بھرمیں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغازکیا ہے۔ اس کے لئے پاکستا ن میں عالمی ادارہ صحت طبی آلات ، ایمبولینسوں و موبائل یونٹس کی فراہمی ، لیبر رومز اورصحت کی بنیادی و ثانوی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ہماری معاونت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت دور درازعلاقوں میں 450 سیزیادہ مراکز صحت میں گاڑیوں سمیت علاج کی سہولیات فراہم کر رہاہے جس سے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو ایمبولینسوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس کی چابیاں دی گئیں۔ وزیراعظم نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے فراہم کی جانے والی ایمبولینسوں کا معائنہ بھی کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved