امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن کی بھرپور تیاری کریں،ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، نواز شریف

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے باقاعدہ طور پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ، پارٹی رہنمائوں کو عام انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، بہت جلد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے،کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چار سال بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹائون آمد کے موقع پر پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے انکے ہمراہ تھیں ۔پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر مبارک پیش کی۔محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔جس میں شہباز شریف ، مریم نواز ، خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، سردار ایاز صادق سمیت دیگر موجود تھے

اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں لیگی قائد نے پارٹی رہنمائوں کو عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہہمارا مقصد پاکستان کو مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی پاکستان کی ترقی کی سیاست کی اور آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ہم بہت جلد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن نے بھی ملاقات کی ۔ پارٹی قائد نے 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنمائوں کی بھرپور شرکت کو سراہا ۔

نوازشریف نے 21اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی ونگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت کی۔نواز شریف نے کرامت مسیح کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔ بشیر میمن نے کہا کہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کارکنوں کے جذبے کا اعلان تھا۔

نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ۔گرمجوش مبارک بھی دی اور کہا کہ آپکے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، ملاقات میں صوبہ سندھ میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ۔

ملاقات میں پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ بعد ازاں نواز شریف سے سیالکوٹ سے پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈرز نے بھی ملاقات کر کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ جس پر نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved