مکوآنہ (این این آئی)ملک میں گندم کے لاکھوں ٹن وافر ذخائر موجود ہونے پر فی من قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی وریسرچ کا کہنا ہے ک پاسکو اور صوبوں کے پاس گندم کا 69 لاکھ 34 ہزارٹن کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے، مارچ کے آخر تک نئی فصل آجائے گی، جبکہ اس وقت گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔
پاسکو 17 لاکھ 80 ہزار ٹن، پنجاب 40 لاکھ 21 ہزارٹن، سندھ 8لاکھ 17 ہزارٹن، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 27 ہزارٹن اور بلوچستان نے 89 ہزار ٹن سٹاک رپورٹ کیا ہے۔ اس وقت تک 7لاکھ ٹن سے زیادہ گندم آچکی ہے، 12 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کی جائے گی۔ گندم کی قیمتیں جو ایک مہینہ پہلے 4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر4400 روپے سے 4300 روپے فی من پر ہوچکی ہیں، تاہم گندم کی قیمت میں مزید کمی سے عوام عوام کے مشکلات میں کمی ہوسکے گی۔