امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ خزانہ اور سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ایک انٹرویومیں انہونے کہاکہ سپریم کورٹ سے دو مرتبہ آئین شکنی کے مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد صدر عارف علوی کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔

اْنہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی کے ساتھ پھڈا نہیں کرتے ہمیشہ اْن کے ساتھ پھڈا کیا جاتا ہے۔انہوںے کہاکہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کی بات کرکے صرف انتخابی کھیل کھیل رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف عدالتی کارروائی کے بغیر الیکشن لڑنے کے اہل ہیں یا نہیں اس کا جواب ’’No Comment ‘‘ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈار ’’ڈالر‘‘کا مقابلہ نہ کرسکا اس سوال کے جواب فی الوقت رہنے دیں۔

اْن سے پوچھا گیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں میاں نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا؟۔ جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی کے خواہشات رکھنے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ اس سوال پر (ن) لیگ لاڈلی بن چکی ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے؟۔ اسحاق ڈار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو آپ کی بات کو درست سمجھا جاسکتا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اْنہوں نے کہا کہ ری امیجنگ، ڈی امیجنگ اور نیو امیجنگ کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved