کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائنز(پی آئی اے)کا آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا،پی آئی اے ذرائع کے مطابق اتوارکو بھی مزید 14 پروازیں منسوخ ہوگئیں، جبکہ ایندھن بحران کے باعث 19 روز میں 788 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
کراچی سے سکھر پی کے536، پی کے 537 اور کراچی سے گوادر پی کے 503 اور پی کے 504 جبکہ کراچی سے دبئی پی کے 213 منسوخ ہوئیں۔اسی طرح مسقط سے کراچی پی کے 226، اسلام آباد سے سکھر پی کے 631 اور پی کے 632 جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ پی کے 325 اور پی کے 326 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 233 کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی 224، پشاور سے مسقط 259 اور دبئی سے پشاور 284 کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں۔