امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شناختی کارڈ کے غیرقانونی اجراء کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں جعلی شناختی کارڈ بنانے میں نادرا ملازمین میں کون کون ملوث ہیں؟ داخلی انکوائری کا تیس فیصد کام مکمل کرلیا گیا جبکہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجراء کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔نادارا حکام کے مطابق داخلی انکوائری میں ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی جارہی ہیں،

محکمانہ احتساب اور انکوائری کا نظام بھی مضبوط بنایا گیا جس کے ذریعے 18 ہزار سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے۔حکام کے مطابق نئے اقدامات بھی متعارف کروائے گئے ہیں، پروسیسنگ کے دوران والدین اور خونی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جارہا ہے،

نادرا حکام کے مطابق ان اقدامات کی بدولت غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجراء اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردئیے ۔ گزشتہ روز نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق شک کی بنیاد پر نادرا نے بلوچستان میں 40 ہزار جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ شناختی کارڈ بلاک کردیے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved