امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیپال میں 5.7شدت کا زلزلہ ، 128افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

کھٹمنڈو(این این آئی)مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ میں 5.7شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 128افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں۔غیرملکی خبرارساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ نیپال میں 5.7شدت کے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 250میل شمال مشرق میں واقع تھا، جس کی گہرائی 11میل ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی طور پر نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4بتائی تھی تاہم جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے شدت 5.7بتائی جبکہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔حکام نے کئی لوگوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت میں دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔خیال رہے کہ نیپال میں 2015میں 7.8شدت کے زلزلے میں 9000افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved