امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کیا موٹرز نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

کراچی(این این آئی)کیا موٹرز نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔کیانے گزشتہ مہینے بھی ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی کی تھی جس پر صارفین نے مسرت کا اظہار کیا تھا۔جن گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ان میں کیا کی سورینٹو اور کارنیوال شامل ہیں۔ کیا کی کارنیوال کی پرانی قیمت ایک کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ کمی کے بعد ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی تقریبا ساڑھے گیارہ لاکھ روپے سستی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کیا سورینٹو 2.4 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، کیا سورینٹو 3.5 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی کی پرانی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے تھی جو کہ کمی کے بعد 94 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی ہے، گاڑی کی قیمت میں تقریبا 17 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔پاکستان میں کیا کی سپورٹیج کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جو کہ اس وقت تقریبا 73 لاکھ روپے پر فروخت ہو رہا ہے، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 84 لاکھ اور کیا سپورٹیج بلیک ورژن 93 لاکھ روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کی مخالفت کردی،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے کورکمانڈر کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کے دوران ان اضلاع میں ممکنہ آپریشن کے خلاف حکومت اور اپوزیشن ایک پیکج پر آگئے۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں مانیں گے جبکہ حکومتی ارکان نے واضح کیاہے کہ آپریشن کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ کریں گے۔سپیکرنے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں، 2دہائیوں سے خیبر پختونخوا میں آپریشن ہوئے ہیں، لوگوں کا انخلا ہوا اور ان کی آبادکاری بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج اور منتخب نمائندوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔اسپیکر نے امن و امان کی صورت حال پر آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر اور ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کور کمانڈر کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر اپوزیشن اراکین نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں معمول کی کارروائی موخر کرکے آئی جی کو ایوان میں بلایا جائے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدرات ہوا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے تحریک التوا جمع کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع میں امن و امن کی صورتحال تشویشناک ہو چکی، صوبے میں ایک بار پھر بدامنی شروع ہوچکی ہے۔اے این پی کے رکن اسمبلی نثار باز نے ایوان کو بتایا کہ باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن کے لئے گاں خالی کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، ضم اضلاع کے عوام کو ترقی سے محروم رکھا جار ہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے، ہم خفیہ اطلاعات پر آپریشن کی مخالفت نہیں کرتے، تاہم مسائل کا حل آپریشن نہیں، آئی جی خیبر پختونخوا ہائوس کو بریفنگ دیں۔نثار باز نے کہا کہ ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور تمام معلومات دی جائیں کہ صوبے میں امن وامان کے لئے کیا ہو رہا ہے؟ ایوان میں بحث مکمل ہونے کے بعد ارکان نے تحریک التوا جمع کرا دی۔


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved