امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہینلے گلوبل نے رواں سال دنیا بھر کے پاسپورٹس پر رپورٹ جاری کردی ،پاکستانی پاسپورٹ کا101ویں نمبر

کراچی(این این آئی)دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے رواں سال دنیا بھر کے پاسپورٹس پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 101ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں محض 33 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد ویزا آن آرائیول یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

ہمسائیہ ملک انڈیا اس فہرست میں 81ویں نمبر پر ہے اور انڈین پاسپورٹ کے حامل افراد 57 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 199 مختلف پاسپورٹس کی ویزا فری رسائی کا 227 سفری مقامات سے موازنہ کرتا ہے۔ اگر کسی ملک کے پاسپورٹ کے لیے کہیں بھی ویزا کی ضرورت نہیں، تو اس پاسپورٹ کو ایک کا سکور دیا جاتا ہے۔اور یہی فارمولا اس صورت میں بھی لاگو ہوتا ہے اگر آپ کسی پاسپورٹ پر ویزا آن آرائیول، وزیٹر پرمٹ، یا الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی(ای ٹی اے)کے ذریعے ویزا حاصل کر سکتے ہوں۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کن 33 ممالک مں پہنچ کر ویزا آن آرائیول کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں؟پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد اوپر دی گئی فہرست میں شامل 33 ممالک میں پہنچ کر ویزا آن آرائیول حاصل کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے چند شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔اگر آپ اوپر دیے گئے 33 ممالک کی فہرست میں سے کسی بھی ملک میں جا کر ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سفر کرنے سے قبل اس ملک کے سفارت خانے کی ویب سائٹ سے ضروری کاغذات اور شرائط کے متعلق معلومات ضرور حاصل کر لیجیے گا، بصورت دیگر ایسا نہ ہو کہ آپ کو ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved