امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہنگو،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوانوں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

ہنگو (این این آئی)ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اور نجی کمپنی کے2 اہلکار شہید ہوگئے۔نامعلوم دہشت گردوں نے رات دیر گئے ٹل کے علاقے میانجی میں مول گیس کمپنی پر حملہ کیا اس حوالے سے ٹل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عرفان خان نے بتایا کہ رات کے آخری پہر دہشت گردوں نے میانجی خیل کے مقام پر مول گیس کمپنی کے گیس کنویں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں نے 2 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ حملہ ا?وروں کا مقابلہ کیا، اس حملے میں ایف سی کے 4 اور 2 نجی سیکیورٹی کمپنی کے جوان شہید ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ حملے کے اطلاع ملتے ہی ٹل سے بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔شہید ہونے والے 6 سیکیورٹی اہلکاروں کی میتوں کو ٹل کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved