امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے،آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، علمائے کرام

رائے ونڈ( این این آئی)رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربیع الحق بنگلہ دیش،بھائی فاروق بگلور،مولانا زبیر الحسن آف انڈیا،مولانا محمد ابراہیم دیولہ اوردیگر علماء کرام نے کہا کہ اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ﷺ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا،یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی ﷺ کی اولین ذمہ داری ہے،

اس پیغام کو مان کراللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم خرید لیں، یہ صرف ہم پر منحصر ہے،یہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں،کوئی تنقید نہیں کی جاتی،صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بات کی جاتی ہے، یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا،

حضو راقدس ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا،تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں،

تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو،مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کے لیے اللہ تعالی نے جنت کی بشارت دی ہے،شہر، قصبوں، گائوں گائوں اور گلی،محلوں میں پھیل جا ئواور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر ان کو دین پھیلانے سکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالی کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جائو،

سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اوروہ لوگ قابل احترام ہیں جوا للہ تعالی کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گزر کر کاروبار مال اہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دیتے ہیں اللہ تعالی کے دربار میں ان کے بلند درجات ہیں ،مسلمانوں آ ئوسب مل کر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کے لیے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گزاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی ،دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved