امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کسی سیاسی جماعت پر انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں ،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر عام انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی جلسوں سے روکا ہے، قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا،موجودہ حکومت کے موثر انتظامی اقدامات کے باعث مہنگائی، قرضوں اور گردشی قرضہ میں کمی آئی،

غیر قانونی غیر ملکی تارکین وطن کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا جا رہا ہے، یہ افغان تارکین وطن قانونی دستاویزات پر دوبارہ پاکستان آ سکتے ہیں،کسی کی املاک اور کاروبار ضبط نہیں کیا جا رہا، اگر کسی کا شہریت کا حق بنتا ہے تو وہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے اپنا یہ حق حاصل کر سکتے ہیں،ہمارا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں،

منظم طریقہ کار کے ذریعے اقدامات کر رہے ہیں، یہ لوگ مستقبل میں ہماری پالیسی کی تعریف کرینگے، ہم رشوت کے نظام کو ختم کر کے قانونی طریقہ اپنا رہے ہیں، سمگلنگ کی روک تھام سنگین چیلنج ہے، نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، آئندہ حکومت کو وائٹ کالر کرائمز سمیت سماجی جرائم سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کرنی چاہئے، 9مئی میں ملوث بعض افراد مذمت کرنے کے باوجود قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں،

یہ تاثر غلط ہے کہ 9مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے پر کیسز ختم ہو گئے،نئی پارلیمنٹ وجود میں آنے کے بعد سیاست میں حصہ لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مشاورت ضرور کی ہے لیکن عام انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان اس نے ہی کیا ہے، الیکشن سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل کرائیں گے، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے وہ دیگر اداروں سے مشاورت کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے،ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے ساتھ اپنی انتخابی سرگرمیاں منعقد کر سکتی ہیں، اس بارے میں کوئی نیا قانون نافذ نہیں کیا گیا، بعض جماعتیں ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے بیانیہ تشکیل دیتی ہیں، کسی سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، کسی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا، سب کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق حاصل ہے، انتخابی عمل کا عالمی اور قومی مبصرین جائزہ بھی لیں گے اور شفافیت کو دیکھیں گے،الزامات پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے والوں سے متعلق قانون ہی راستہ اپنائے گا، ہمیں آئین و قانون پر عمل کرنا ہے، عدالتی فیصلوں پر رائے نہیں دے سکتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved