امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

محمد شامی کی پانچویں وکٹ لینے پر سجدہ کر نے کی کوشش پھر سجدہ کر نے سے گریز کیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

ممبئی(این این آئی)بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور پانچویں وکٹ لینے پر بولر نے سجدہ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر انہوں نے سجدہ کرنے سے گریز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اس جیت میں شامی کی 5 وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔شامی نے پانچویں وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے آسمان کی طرف دیکھ کر شکر ادا کیا اور پھر بیٹھ کر سجدہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس دوران سجدہ نہ کرسکے اور سجدہ کرنے سے گریز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔محمد ہارون نامی صارف نے لکھا کہ محمد شامی سجدہ کررہے تھے تاہم پھر وہ رک گئے کیوں؟

ایک صارف نے محمد شامی کی وائرل ویڈیو پر تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شامی کے سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی وجہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی تاریخ والے ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ محمد شامی سجدہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن پھر انہیں یاد آیا کہ انہیں اس عمل پر نہیں معاف کیا جائے گا۔ محمد شامی سجدہ کرنے کیلئے جھکے لیکن پھر وہ رک گئے کیا وہ کسی سے ڈر رہے تھے؟۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved