کراچی(این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوابشاہ ایئرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ سہولت اچانک تین ماہ کیلئے معطل کردی ہے۔سی اے اے نے نوابشاہ ایئرپورٹ کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیاروں کو اضافی فیول رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سی اے اے کے مطابق ری فیولنگ کے آلات کی کلیبریشن کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ پر طیاروں کو ری فیولنگ سروس میسر نہیں ہونگی۔ کلیبریشن کے کام کے باعث یکم نومبرسے 29جنوری 2024 تک طیاروں کو ری فیولنگ سہولت میسر نہیں ہوگی، سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے بھی آگاہ کردیا ہے۔