واشنگٹن(این این آئی )دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے جیف بیزوس نے معروف امریکی صحافی لورین سانچیز سے منگنی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمیزون کے 59 سالہ شریک بانی نے 53 سالہ صحافی سے منگنی کی ہے۔
نئے جوڑے نے جنوری 2019 میں اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا، اس وقت بیزوس نے اپنی 25 سالہ شریک حیات کو طلاق دی تھی۔انہی دنوں لورین بھی اپنی 13 سالہ شادی ختم کر رہی تھیں۔پچھلے چند برسوں میں بیزوس اور لورین کو متعدد مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔