امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا جبکہ گجرات زون کے ٹھیکوں میں غیر معمولی گھپلوںاور پوسٹنگ ٹرانسفر کے عوض رشوت اورکمیشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

بطور پرنسپل سیکرٹری بنائے گئے محمد خان بھٹی کے خفیہ اثاثے سامنے آئے ہیں،دوران تفتیش محمد خان بھٹی کے انکشافات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی ایک شوگر مل سے 10کروڑ روپے کی چینی پکڑلی جبکہ سندھ میں گھوٹکی شوگر مل سے 28 کروڑ مالیت کی چینی ضبط کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے خود نشاندہی کروائی، یہ تمام سٹاک اسی کرپشن کی کمائی سے بنایا گیا تھا،محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل میں درج مقدمہ میں کارروائی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کو کرپشن کے خلاف فری ہینڈ دیا ہے، محکمہ مواصلات اورورکس میں کالی بھیڑوں کے خلاف جلد مزید کارروائیوں کا امکان ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved