لاہور ( این این آئی) پی آئی اے کی انتظامیہ مالی اور انتظامی مشکلات پر قابو پانے کے لئے مصروف عمل ہے ، لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100فیصد بحال کردیا گیا ۔پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آرہی ہے ، جمعرات کے روز کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں جو غیر شیڈول تھیں ، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
جمعرات کے روز لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی بلکہ فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہو گیا ہے اور جمعرات کو پی آئی اے نے 65پروازیں آپریٹ کیں۔جبکہ کراچی اسلام آباد پی کے 368، 369، کراچی تربت 501، 502 منسوخ کی گئی ۔حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311کراچی سکھرپی کے 536، 537دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213منسوخ ہوئی ، اسی طرح اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257اور دبئی پی کے 284منسوخ کردی گئی ۔