امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد لال حویلی شفٹ ہوں گا، شیخ رشید

لاہور( این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کھل گئی ہے جس میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد شفٹ ہو جائوں گا،میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دئیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد سامان بھی واپس کر دیا جائے گا۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الحمداللہ میری کارڈک کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے اور اب میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رئوف کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جائوں گا، رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 تاریخ کو ان شا اللہ لال حویلی میں موجود ہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دئیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد سامان بھی واپس کر دیا جائے گا،

میری تمام مقدموں میں ضمانت ہے اور میرے چلے کے دوران اگر کوئی کیس بنایا گیا ہے تو وہ میرے علم میں نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ میں اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردار عبدلرازق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12 مقدمات میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا، فردا فردا سب کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھروں میں بھی جائوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ آج کی اہم ترین بات سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے جو کہ بڑی اہم بات ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved