امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کر تے ہیں، چین

اقوام متحدہ (این این آئی)اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام میں سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بیرونی طاقتوں کی شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور شام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتا ہے۔منگل کوگینگ شوانگ نے کہا کہ کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے فلسطین اسرائیل تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور شام اسرائیل سرحد پر بھی حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے تما م متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں اور علاقائی سلامتی کا خیال رکھیں۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ خطے سے باہر کے ممالک بالخصوص بڑی طاقتیں معروضیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھیں گی اور صورتحال کو بہتر کرنے میں تعمیری کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب صورتحال کشیدہ کرنے سے روکنے کا مطالبہ اور دوسری جانب کشیدگی کو بڑھانے والا کام نہیں کرنا چاہیے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ شام میں انسانی مسائل پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔چین اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی مثبت بات چیت کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتا ہے ، تاکہ شام کی خودمختاری اور شامی حکومت کی قیادت کے مکمل احترام کی بنیاد پر سرحد پار انسانی امداد کے نئے انتظامات کو نافذ کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved