امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین، انسان بردار خلائی مشن کے عملے کی زمین پر کامیاب واپسی

بیجنگ(این این آیء) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق شینڑو-16 انسان بردار خلائی جہاز کا واپسی کیپسول کامیابی کے ساتھ زمین پر اتر گیا جس کے ساتھ ہی شینزو-16 انسان بردار مشن کی کامیاب تکمیل ہوئی۔منگل کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 11 منٹ پر خلائی جہاز زمین پر اترا جس میں موجود تین چینی خلاباز بھی صحت مند اور محفوظ رہے۔

شینزو-16 انسان بردار خلائی جہاز 30 مئی 2023 کو لانچ کیا گیا تھا اور پھر اس کی ڈاکنگ تھیان حہ نامی کور ماڈیول کے ساتھ کی گئی تھی ۔ چینی خلائی اسٹیشن کے استعمال کے مرحلے میں یہ چین کا پہلا انسان بردار مشن تھا۔ تینوں چینی خلاباز 154 دن تک مدار میں رہے ، جس دوران انہوں نے کیبن سے باہر آپریشنل امور انجام دیے اور چینی خلائی اسٹیشن کی چوتھی خلائی تدریسی سرگرمی بھی انجام دی۔

اس کے علاوہ خلاباز وں کے عملے اور زمینی سائنسی محققین کے قریبی تعاون سے ایرو اسپیس میڈیسن، بائیو ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے خلائی سائنس کے متعدد تجربات کیے گئے اور خلائی حیات سائنس اور انسانی جسم کی تحقیق، مائیکرو گریویٹی فزکس اور نئی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم پیش رفت حاصل کی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved