لاہور( این این آئی )اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلوکمی کردی گئی۔کمی سے ایل پی جیفی کلو251روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے کی جگہ2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849روپے کی جگہ11397روپے میں دستیاب ہوگا ۔گھریلو سلنڈ 117روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت452روپے سستا ہوا ۔