امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز منسوخ ،مسافر برہم،وزیراعظم ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کی منسوخی پر مسافرنے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم واعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 14 دن سے پی آئی اے کی فلائٹس منسوخی سے مسافرشدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہیں۔

30اور 31نومبر کی رات اسلام آباد سے دبئی جانیوالی فلائٹ پی کے 233جو کہ ایک بج کر 50منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھی کینسل کر دی گئی جس بارے مسافروں کو آگاہ نہ کیا گیا ،اکثر مسافروں کو ائیرپورٹ پہنچ کر فلائٹ کے کینسل ہونے کا پتہ چلا جبکہ کئی کو بتایا گیا کہ ان کی فلائٹ اب 9 نومبر کو ہوگی۔

اس موقع پر مسافروں نے پی آئی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی ائیر لائن کو ترجیح دی لیکن فلائٹس کینسل کرکے ہماری نوکریوں کو دائو پر لگا دیا گیا ،مسافروں نے نگران وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس منسوخ کرنے کی بجائے اندرون ملک فلائٹس کو منسوخ کیا جائے تاکہ بیرون ملک نوکری پر جانے والے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

مسافروں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس کا صلہ ہمیں ہماری قومی ائیر لائن اور اعلی حکام یہ دے رہے ہیں، اگر ہم نوکریوں سے ہاتھ دھوتے ہیں تو کیا ہمارے گھر کا خرچہ پی آئی اے یا حکومت اٹھائے گی۔بعض مسافروں نے کہا کہ فیول کا ایشو ان لوگوں کا خود کا پیدا کیا ہوا ہے یہ صرف قومی ائیر لائن کی نج کاری کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں، غرض مسافروں نے نگران حکومت کیلئے کئی سوالات چھوڑے ہیں جن کا جواب پی آئی اے کے پاس ہے یا پھر حکومت کے پاس ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved