امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زخم بہت گہرا ہے، جلدی نہیں بھرے گا، بیٹے کے انتقال پر مولانا طارق جمیل آبدیدہ

اسلام آباد (این این آئی)اپنے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کے بعد نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درد میری تقدیر میں لکھا تھا، مجھے اپنے بیٹے کا جنازہ دیکھنا پڑا، عاصم میرے تینوں بیٹوں میں سب سے زیادہ قابل اور لائق تھا۔سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی جذباتی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں اپنے بھائی کے ساتھ گلے لگ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو مولانا طارق جمیل کے آفیشل یوٹیوب چینل کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔یوٹیوب چینل کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں مولانا طارق جمیل اپنے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کرنے سے قبل لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ درد میری تقدیر میں لکھا تھا، مجھے اپنے بیٹے کا جنازہ دیکھنا پڑا، میں نے ہمیشہ اللہ سے دعا کی تھی کہ مجھے میرے بچوں کی موت کا دکھ نہ دینا ، ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو زخم لگا ہے وہ بہت گہرا ہے، اتنی جلدی نہیں بھرے گا، عاصم جمیل میرے تینوں بیٹوں میں سب سے زیادہ قابل اور لائق تھا، سب سے زیادہ نیک اور غریبوں کے بہت قریب تھا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے بیٹے نے ہمیں سکھایا کہ غریبوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، اس نے غریبوں کے دل خرید لیے تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتا، قیمتی گاڑیوں میں بٹھاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیارا بیٹا اب انتقال کر گیا ہے، ہم بے بس ہیں لیکن ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں۔اس دوران مولانا طارق جمیل نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کی وفات کا قصہ بھی سنایا، انہوں نے اپنے بیٹے کی جنازہ میں شرکت پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved