امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کیخلاف کھل کر میدان میں آگئے

لاس ویگاس(این این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے کنونشن سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ دوبارہ منتخب ہونے پر وہ سفری پابندیاں عائد کریں گے جن کے تحت صرف مسلمان ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن یہودی اتحاد کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’ہم انتہا پسند اسلامی دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے۔’آپ کو سفری پابندی یاد ہے نا؟ ایک دن میں سفری پابندی بحال کروں گا؟

سال 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چند مسلمان ممالک سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں جن میں ایران، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن، عراق اور سوڈان شامل تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ احکامات امتیازی سلوک کی بنیاد پر فوراً ہی عدالت میں چیلنج کر دیے گئے تھے تاہم ان کا یہ مؤقف امیگریشن کی مخالفت کرنے والوں کے نظریے کے ساتھ موافقت رکھتا ہے۔

سال 2021 میں صدر جو بائیڈن نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد یہ احکامات واپس لے لیے تھے۔ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی ریپبلکن یہودی اتحاد کی کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے حماس کے خلاف جنگ میں اپنی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوست اور اتحادی ملک اسرائیل کا اس طرح دفاع کریں گے جیسے پہلے کسی نے نہیں کیا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع اسی طرح ہے جیسے ’مہذب اور وحشی کے درمیان لڑائی، جیسے شائستگی اور بدکاری کے درمیان، جیسے اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہو۔کانفرنس کے دیگر شرکا نے امریکہ کے کالجوں میں یہود مخالف جذبات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایسی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کی تجویز دی اور فلسطینی حامی غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا کہا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved