امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خاتون اول بیگم ثمینہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)خاتون اول بیگم ثمینہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیدیا تاہم سیاست جاری رکھنے کی صورت میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ایک انٹرویو میں خاتون اول بیگم ثمینہ نے کہا کہ اپنے شوہر سے کہتی تھی سیاست کو چھوڑیں تعلیم کیلئے کام کریں تاہم اگر صدر صاحب واپس سیاست میں گئے تو ضرور ساتھ دوں گی،

ایوان صدر چھوڑنے کے بعد سیروتفریح پر جانے کا پروگرام ہے۔بیگم ثمینہ علوی نے خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 سے 14 سال کی بچیوں کو بریسٹ کینسر ہو رہا ہے، خواتین ہی نہیں مردوں کو بھی جان لیوا مرض کے متعلق آگاہی دینا ہو گی۔ خواتین گھر کے مردوں کو بیماری کا بتائیں تبھی علاج ممکن ہو گا۔

خاتون اول نے ذہنی امراض خودکْشیاں بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے سنگین مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خاتون اول نے ریپ کا شکار خواتین کو انصاف دلانے میں مشکلات کا شکوہ بھی کیا، کہا کہ ہمارے ہاں بل تو پاس ہو جاتے ہیں ان پر عمل نہیں ہوتا۔بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ایوان صدر میں ہونے کی وجہ سے خواتین کیلئے کام کرنا ا?سان ہوگیا، ایوان صدر چھوڑنے کے بعد خواتین کیلئے کام جاری رکھوں گی، دیکھنا ہے میڈیا مجھے بطور عام شہری بھی اہمیت دیتا ہے یا نہیں، خاتون اول کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی کبھی میری بات مان لیتے ہیں کبھی میں ان کی ، اللہ کا شکر ہے ایوان صدر آ کر گردن میں سریا نہیں آیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved