نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک وائیڈ بال اور ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں گیا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی قسمت اچھی رہی، ورلڈ کپ کا بہترین میچ ہوا۔